غير مصنف

امریکی عدالت نے سکھ رہنما کے قتل کی سازش پرقومی سلامتی کے بھارتی مشیر اجیت ڈوول کو طلب کر لیا

واشنگٹن : ایک امریکی عدالت نے خالصتانی رہنما گروپتونت سنگھ پنن کے قتل کی سازش پر قومی سلامتی کے بھارتی مشیر اجیت ڈوول کو طلب کر لیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گروپتونت سنگھ پنن نے اپنے قتل کی سازش رچانے پر ڈوول اور دیگر کے خلاف امریکی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ نیویارک کی ایک ضلعی عدالت نے اس سلسلے میں بھارتی حکومت کو سمن جاری کیا۔
سمن میں بھارتی حکومت سے 21 دن کے اندر جواب طلب کیا گیا ہے۔
مقدمے میں اجیت ڈوول کے علاوہ ”را“ کے سربراہ سمنت گوئل، ”را“ایجنٹ وکرم یادیو اور بھارتی تاجر نکھل گپتا شامل ہیں۔
گروپتونت سنگھ پنن جو خالصتان حامی تنظیم سکھس فار جسٹس کے سربراہ ہیں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سمن کی ایک کاپی شیئر کی ہے ۔

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى