کشمیر المحتلۃ

جموں میں ایک شخص ٹرین سے گر کر ہلاک

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے جموں خطے میں ایک 30سالہ شخص چلتی ٹرین سے گر کر ہلاک ہوگیا ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ریلوے پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ اس شخص کی لاش جموںشہر کے مضافات میں چنی کے مقام پر اوور ہیڈ برج کے قریب ریل کی پٹری سے ملی ہے جس کا سر کچلا ہوا تھا۔انہوں نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم اور شناخت کے لیے جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیاہے۔

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى