الہند

نئی دلی :اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے گولی مار کر خودکشی کر لی

CRPF constable commits suicide in Ajmerنئی دلی:
بھارت کے دارلحکومت نئی دلی میں پولیس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹرنے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اے ایس آئی وجے نے منگل کی صبح سویرے شمالی نئی دلی کے سول پولیس لائنز میں اپنے سروس ریوالور سے گولی مارکر خودکشی کی ۔ بھارتی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق اے ایس آئی وجے ریاست اتراکھنڈ کا رہائشی تھااور اس نے منگل کی صبح سوا تین بجے خودکشی کی ۔ جائے وقوعہ سے کوئی نوٹ نہیں ملا ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى