کشمیر المحتلۃ

سرینگر: انتظامیہ نے عمر عبداللہ ، محبوبہ مفتی کو مزار شہداءنقشبند صاحب جانے سے روک دیا

Mehbooba-Mufti-and-Omar-Abdullah

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کو”یوم شہدائے کشمیر “ پر آج سرینگر میں مزار شہداءنقشبند صاحب جانے سے روک دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ”ایکس “ پر لکھا ”13جولائی یوم شہداء، ان لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرنے سے روکنے کیلئے ظلم وجبر کا ایک اور دور جنہوں نے جموں و کشمیر میں ایک منصفانہ،صاف و شفاف اور جمہوری حکومت کے قیام کے لیے اپنی جانیں قربان کی ہیں، کشمیر میں انتظامیہ ان قربانیوں کو نظر انداز کرنا چاہتی ہے۔“
، محبوبہ مفتی نے بھی ”ایکس “ پر لکھا ”مجھے مزارِ شہداءجانے سے روکنے کے لیے میرے گھر کے دروازے ایک بار پھر بند کر دیے گئے ہیں ، یہ شہداءآمریت، جبر اور ناانصافی کے خلاف کشمیریوں کی مزاحمت کی ایک لازوال علامت ہیں، ہمارے شہداکی قربانیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ کشمیریوں کے جذبے کو کچلا نہیں جا سکتا۔“

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى