کشمیر المحتلۃ

بھارتی فوجیوں نے جموں میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا

CASO

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع جموں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تلاشی آپریشن بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور پولیس نے مشترکہ طور پر شروع کیا ہے۔ آپریشن اکھنور سیکٹر میں دریائے چناب کے قریبی علاقوں گوڈا پٹن اور کانا چک تک کیا جا رہا ہے۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن ان علاقوں میں مشکوک سرگرمیوں کی اطلاعات کے بعد شروع کیا گیا۔آخری اطلاعات تک بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا.

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى