کشمیر المحتلۃ

مقبوضہ جموں وکشمیر : سڑک حادثے میں 3امرناتھ یاتریوں سمیت 5افراد زخمی

ضلع اسلام سے ایک شخص کی لاش برآمد

download (5)سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع گاندر بل میں پیش آنے والے ایک سڑک حادثے تین بھارتی ہندویاتریوں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے کنگن میں دو گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے سبب تین امرناتھ یاتری 16 سالہ من یسود، 48 سالہ کرن، اور 51 سالہ جگدیش کمارجبکہ دو مقامی افراد جاوید احمد اور مظفر احمد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے تین یاتری بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔
دریں اثنا ضلع اسلام آباد کے علاقے نالہ ارپتھ سے ایک 37سالہ محنت کش عبدالحمید کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى