کشمیر المحتلۃ

ڈوڈہ : دستی بم کے دھماکے میں 2بھارتی فوجی زخمی

blast dodaجموں:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع ڈوڈہ میں حادثاتی طورپر ایک دستی بم کے دھماکے میں 2 بھارتی فوجی شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے قصبے بھدروہ کے علاقے سرنا میں بھارتی فوج کی4راشٹریہ رائفلز کے بٹالین ہیڈ کوارٹر میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق دستی بم کے دھماکے میں دستی بم حادثاتی طورپر ایک فوجی کے ہاتھ میں پھٹ گیا ۔دھماکے میں زخمی ہونیوالے فوجیوں کی شناخت سپاہی انیل کمار اور ستویر سنگھ کے طور پرہوئی جنہیں ملٹری ہسپتال ادھمپور منتقل کردیاگیا ہے ۔

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى