کشمیر المحتلۃ

مقبوضہ جموں وکشمیر : سڑک حاد ثات میں معمر خاتون سمیت تین افراد جانبحق

سرینگر: downloadبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کولگام میں آج(جمعہ ) سڑک کے ایک حادثے میں دو بھائی جانبحق ہوگئے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے کھڈونی میں ایک تیز رفتار ٹرک نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں اس پر سوار دو سگے بھائی شبیر احمد ڈار اور عادل احمد ڈار جانبحق ہو گئے۔پولیس نے واقعے کے حوالے سے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
دریں اثناسری نگر کے مضافاتی علاقے ملورہ میں آج ( جمعہ ) پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں ایک معمر خاتون جانبحق ہو گئی۔ایک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے خاتون شدید زخمی ہوئی اور وہ بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی۔

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى