کشمیر المحتلۃ

مقبوضہ جموں وکشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری

troops in rajori

جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری محاصرے اورتلاشی کی کارروائی آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آپریشن اتوار کو چھاچھرو گالا کے دور افتادہ علاقے پنارا میں ایک حملے کے بعد شروع کیاگیاتھا جس میں نام نہاد ویلج ڈیفنس گارڈز(وی ڈی جی )کا ایک رکن مارا گیاتھا۔ بھارتی فوج ،پیرا ملٹری فورسز، پولیس اور نام نہادولیج ڈیفنس گارڈ مشترکہ طوپرآپریشن کر رہے ہیں۔ تلاش کارروائی کا دائرہ ضلع ادھمپور کے علاقے بسنت گڑھ اوراس سے ملحقہ ضلع کٹھوعہ سمیت کئی علاقوں تک پھیلا ہوا ہے ۔ ان علاقوں میں بھارتی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى