کشمیر المحتلۃ

مقبوضہ کشمیر کے عوام کل پاکستان کے ساتھ عید منائیں گے

grand mufti

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے شوال المکرم کا چاند نظر آنے کے اعلان کے فورا بعد مساجد کے لائوڈ اسپیکرز سے کل پاکستان کے ساتھ عید منانے کے اعلانات کئے گئے ۔eid sighted in pakistan
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں علمائے کرام اور مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کے بعد کل 10اپریل بروز بدھ کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں عید الفطر منائی جائے گی۔پاکستان کے ساتھ عید منانے کی اس روایت سے ظاہرہوتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور پاکستان کے عوام گہرے ثقافتی اور مذہبی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کے عوام جموں و کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ سمجھتے ہیںاور رمضان اور عیدیں پاکستان کے ساتھ مناتے ہیں ۔پاکستانی عوام اور کشمیری عوام کے درمیان موجودقریبی رشتے اور تعلقات جغرافیائی قربت سے ماورا ہیں۔بھارت کی طرف سے شوال کا چاند نظر نہ آنے اعلان کے باوجود پاکستان کی طرف سے کل عید الفطر منانے کا اعلان کشمیریوں کے لیے زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔

Eid in kashmir
مقبوضہ کشمیر میں عید نما ز کا منظر: فائل فوٹو

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى