کشمیر المحتلۃ

راجوری : بھارتی فوج کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ 

Indian army copter

جموں :غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک ہیلی کاپٹر نے ضلع راجوری کے ایک کھیت میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کے چیتا ہیلی کاپٹر نے معمول کی پروازکے دوران تکنیکی خرابی کے باعث راجوری کے گائوں دیوک ہتھل میں گندم کے کھیت میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے ۔ ہیلی کاپٹر پائلٹ بلبیر سنگھ اڑا رہے تھے ۔دیہاتی اچانک کھیت میں فوجی ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ سے گھبراگئے۔

واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں میں تکنیکی خرابی کے باعث حادثات معمول کی بات ہیں۔

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى