الہند

بھارت :چھتیس گڑھ میں نکسلی گوریلوں کے حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

Police constable killed in Naxal attack in Chhattisgarh

نئی دہلی:بھارت کی شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں نکسل باغیوں کے حملے میں پولیس کا ایک اہلکار جس کی شناخت رام آشیش یادو کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ہوگیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہلاک ہونے والے پولیس اہلکارکا تعلق ریاست بہار کے علاقے بلیا سے تھا۔ یہ واقعہ ضلع بیجاپور میں اس وقت پیش آیا جب نکسلی گوریلوں کی نصب کردہ بارودی سرنگ پولیس کی ایک گشتی ٹیم کے قریب پھٹ گئی ۔ دھماکے کے نتیجے میں کانسٹیبل یادو کو شدید چوٹیں آئیں اوروہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔کانسٹیبل یادو کی ہلاکت سے نکسلی علاقوں میں کام کرنے والے بھارتی فورسز کے اہلکاروں کو درپیش مسلسل خطرات کی نشاندہی ہوتی ہے۔

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى