کشمیر المحتلۃ

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجی کمپلیکس میں پراسرارآتشزنی،6فوجی زخمی 

fir111

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک پراسرار آگ نے بھارتی فوج کے کمپلیکس کو اپنی لپیٹ میں لے لیاجس کے نتیجے میں چھ فوجی زخمی ہوئے اور املاک کو بھاری نقصان پہنچا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق واقعہ ضلع کے علاقے زنگلی میں بھارتی فوج کے 28 انفنٹری ڈویژن کے کیمپ میں پیش آیا۔ آگ نے جو تقریبا رات ایک بجے نمودارہوئی، فوجی کمپلیکس کو اپنی لپیٹ میں لے لیاجس سے فوجی تنصیبات کی حفاظت کے حوالے سے خدشات پیدا ہوئے۔آگ بجھانے والی ٹیموں کی کوششوںسے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیاگیا تاہم املاک کو شدید نقصان پہنچا جبکہ اس دوران چھ فوجی شدید زخمی ہو گئے۔آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔ فوجی اہلکاروںکے زخمی ہونے سے ان کو درپیش خطرات کی نشاندہی ہوتی ہے جواپنے اداروں کی حدود میں بھی محفوظ نہیں ہیں۔

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى