کشمیر المحتلۃ

مقبوضہ جموںوکشمیر کے آٹھ اضلاع میں برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری

40ba17d6-d950-44dc-92a8-89a1b126b0caسری نگر،: غیر قانونی طور بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیزاسٹرڈپارٹمنٹ نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران آٹھ اضلاع کے بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں و کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے)کی جانب سے جاری کردہ وارننگ میں کہا گیا ہے کہ آ ئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر کے بانڈی پورہ، بارہمولہ، گاندربل اور کپواڑہ جبکہ جموں ڈویژن کے ڈوڈہ، کشتواڑ، پونچھ اور رامبن اضلاع میں برفانی تودے گرنے کا امکان ہے۔حکام نے لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اوربالائی علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى