کشمیر المحتلۃ

رامبن میں 24سالہ نوجوان کی لاش برآمد

body1

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے رام بن سے ایک نوجوان کی لاش برآمد کی جس کی موت پراسرار حالات میں ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ رام بن پولیس اسٹیشن کو اطلاع ملی کہ وارڈ نمبر 1رامبن میں ایک لاش پڑی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو شناخت اور پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع اسپتال رامبن منتقل کردیا۔تھانہ رامبن کے ایس ایچ او وجے کوتوال نے لاش کی برآمدگی کی تصدیق کی۔انہوں نے بتایا کہ لاش کی شناخت بانہال کے رہنے والے 24سالہ محمد مزمل شیخ کے طور پر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہے۔

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى