کشمیر المحتلۃ

سڑک حادثے میں بھارتی پولیس کے چار اہلکار زخمی

Accident

جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے جموں خطے میں بانہال کے قریب سرینگر جموں ہائی وے پر ایک سڑک حادثے میں بھارتی پولیس کے چار اہلکار زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ پولیس کی ایک گاڑی جو ڈوڈہ سے سرینگر جا رہی تھی، چملواس ،بانہال کے قریب ہائی وے سے پھسل کر چند میٹر نیچے جاگری۔ انہوں نے بتایا کہ بانہال پولیس اور رضاکاروں نے تمام زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بانہال منتقل کردیا۔ زخمیوں کی شناخت سرینگر کے عادل نذیر اورمعراج الدین ، قاضی گنڈ کے سجاد احمد اور اسلام آباد کے پرویز احمدکے طور پر ہوئی ہے۔

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى