غير مصنف

حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام پیر کو اسلام آباد میں مظاہرہ کیاجائیگا

APHC LOGO-1

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے زیراہتمام پیر کو اسلام آباد میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔مظاہرے کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف مبذول کرانا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ مظاہرہ اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کے دفتر کے باہر انسانی حقوق کے عالمی دن کے سلسلے میں کیا جائے گا۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر مظاہرے کی قیادت کریں گے۔

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى