کشمیر المحتلۃ

وادی گریز میں تازہ برف باری سے نظام زندگی درہم برہم 

snow and rains in kashmir

سرینگر : غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کی وادی گریزمیں تازہ برف باری سے معمولات زندگی درہم برہم ہوکررہ گئے ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وادی میں ایک فٹ سے زائدبرفباری ہوئی ہے جس کے باعث سکول بند اور اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ بانڈی پورہ گریزسڑک بھی رازدھان ٹاپ پر برف باری کی وجہ سے بند ہوگئی ہے۔

دریں اثناء سرینگر سمیت مقبوضہ جموں و کشمیر کے میدانی علاقوں میں شدید بارش ہوئی جس سے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔ادھر ضلع پونچھ میں مسلسل بارش کے باعث کئی مکانات کو نقصان پہنچاہے۔

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى