کشمیر المحتلۃ

حزب اللہ کے سربراہ کے قتل کے خلاف بڈگام میں مکمل ہڑتال

سرینگر:
حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کے قتل کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام سمیت وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں مکمل ہڑتال کی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقامی لوگوں نے اپنی دکانیں اور کاروباری مراکز بند کورکھااور احتجاجی مظاہرے کئے ۔غزہ اور لبنان پراسرائیلی جارحیت کی مذمت کیلئے ہفتہ اور اتوار کے روز بڈگام اور سرینگر میں ریلیاں بھی نکالی گئی تھیں ۔احتجاجی مظاہروں میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔جو اسرائیل کے جاری فضائی حملوں کو بند کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔مظاہرین نے اسرائیل سے جارحیت بند کرنے کا مطالبہ کیا۔حسن نصراللہ جمعہ کی شام بیروت میں اسرائیل کے فضائی حملے میں شہید ہو گئے تھے ۔اسرائیلی حملے میں ان کے قتل پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں لوگوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى