کشمیر المحتلۃ

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق

Accident

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ضلع کپواڑہ کی تحصیل ہندواڑہ میں گزشتہ شام ایک المناک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افرادجاں بحق ہو گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک شخص، اس کا بیٹا اور دو بیٹیاں ایک گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ گاڑی راجواڑ کے علاقے راج پورہ میں کن چکی کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت غلام رسول بٹ، ان کے بیٹے امتیاز احمد بٹ، بیٹیاں شبنم آرا اور رفعت آرا کے ناموں سے ہوئی ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ لوگ پینے کا پانی لانے کے لیے قریبی گائوں جا رہے تھے۔

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى