الہند

جھارکھنڈ: بھارتی فورسز نے مائونواز باغی قراردیکر 4افراد کو ہلاک کردیا

mounawaz indiaنئی دلی:
شورش زدہ بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں بھارتی فورسز نے ایک خاتون سمیت کم از کم 4 افراد کو ہلاک کردیاہے۔
کشمیر میڈیا سروسز کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے ضلع سنگھ بھوم کے علاقوں ٹونٹو اور گوئل کیرا میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک خاتون سمیت کم از کم 4 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔جھارکھنڈ پولیس کے ترجمان امول وی ہومکر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ہلک شدگان کو مائونواز باغی قراردیتے ہوئے کہاکہ دوباغیوںکو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہلاک شدگان میںایک زونل کمانڈر، ایک سب زونل کمانڈر، ایک ایریا کمانڈر اور تنظیم کا ایک لیڈرشامل تھا۔

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى