الہند

کویت :45بھارتی شہریوں کی میتیں لیکر طیارہ کیرالہ پہنچ گیا

کویت کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے50افرادہلاک ہوگئے تھے

Air Kuwait

کوچی:کویت کے جنوبی شہر المنقف کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے باعث ہلاک ہونیوالے 45بھارتی شہریوں کی میتیں لیکر ایک طیارہ بھارت پہنچ گیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بدھ کے روز عمارت میں آگ لگنے سے 50افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے ۔ ہلاک ہونیوالوں میں 45 بھارتی شہری شامل تھے ۔ بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ ہلاک ہونیوالے اپنے 45شہریوں کی لاشیں لیکر کیرالہ کے کوچی ہائی اڈے پر پہنچاہے ۔ ہوائی اڈے پردرجنوں سوگواران موجود تھے ۔

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى