محاصرے اور تلاشی

پونچھ: بھارتی فوجیوں نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا

india army_on way to Kashmir

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع پونچھ میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری دستوں نے جمعرات کی شام ضلع کے علاقے مارہ بفلیار کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ تلاشی کی کارروائی علاقے میں بھارتی فوجیوں پر ایک حملے کے بعد شروع کی گئی۔ آخری اطلاعات تک تلاشی آپریشن جاری تھا

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى