کشمیر المحتلۃ

مقبوضہ کشمیر : این آئی اے نے مزید 4کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لیں

NIA attaches properties in Jammu Kashmirسرینگر:
بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے غیر قانونی طورپرزیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کپواڑہ میں مزید 4 کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایاہے کہ این آئی اے نے حریت کارکنوں محمد عالم بٹ، محمد یوسف خواجہ، شبیر احمد گکھڑ اور ذاکر حسین میر کی جائیدادیں ضبط کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت ان چار کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں ۔ کشمیریوں کے خلاف این آئی ائے نے فروری 2019 میں ایک جھوٹا مقدمہ درج کیاتھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے انکی جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں ۔

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى