الہند

بھارت : ہاکی کی قومی کھلاڑی سمن دیپ نے نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

indian hocky playerپٹیالہ: بھارت میں ہاکی کی قومی سطح کی کھلاڑی سمن دیپ کور نے خودکشی کر لی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سمن دیپ کور نیریاست پنجاب میں بھاکڑا نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی ہے ۔سمن دیپ کے والد جسپال سنگھ نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی پنجاب یونیورسٹی میں ایم اے کی طالبہ تھی اور اپنے بھائی وکرم جیت سنگھ اور بھابھی کے ساتھ جھگڑے کے بعد اس نے یہ انتہائی اقدام اٹھایاہے۔پولیس نے والد کی شکایت پرسمن کے بھائی اور بھابھی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس نے سمن دیپ کے بھائی کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ بھابھی کی تلاش جاری ہے۔

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى