کشمیر المحتلۃ

تازہ برفباری کے باعث مغل روڈ ٹریفک کے لئے بند

Mughar Roadسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تازہ برف باری کے بعد وادی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو جموں خطے کے جڑواں اضلاع راجوری اور پونچھ سے ملانے والے تاریخی مغل روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ پیر کی گلی سمیت شاہراہ کے کئی مقامات پر تازہ برف باری ہوئی ہے جس کے باعث سڑک ٹریفک کے لئے بند کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تازہ برف باری، خراب اور ناموافق موسمی صورتحال کے پیش نظراگلے احکامات تک مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہو گی۔

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى