کشمیر المحتلۃ

سرینگر: ہائیکورٹ نے چار کشمیریوں کی کالے قانون کے تحت نظربندی کالعدم قراردیدی

Highcourtسرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ہائی کورٹ نے چار بے گناہ کشمیریوں کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت نظربندی کالعدم قرار دیدی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہائی کورٹ نے عاشق حسین شیخ ،یاور احمد بٹ، صغیر احمد اور طارق احمد شیخ کی نظر بندی کالعدم قراردیتے ہوئے انتظامیہ کو انہیں فوری رہا کرنے کے احکامات دیے۔
عاشق حسین کا تعلق جموں خطے کے علاقے بھدرواہ، یاور احمد بٹ کا ضلع پلوامہ جبکہ صغیر احمد اور طارق احمد شیخ کا سرینگر سے ہے۔

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى