الہند

بھارت میں بہت جلد ”رام راج “قائم ہوگا، راج ناتھ سنگھ

rajnath singh

رانچی :بھارتی وزیر زیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب بھارت میں ”رام راج “قائم ہو جائے گااور ملک 2027 تک دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہو جائے گا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے ریاست جھار کھنڈ کے علاقے تخوری میں ایک جلسے سے خطاب میں کہا کہ ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کے ساتھ ہی بھارت میں رام راج قائم ہو گا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کیے جانے والے ترقیاتی کاموں کے نتیجے میں بھارت دنیا کی اعلیٰ ترین معیشتوں میں شامل ہو گا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نریندر مودی بھگوان کی مرضی سے نہ صرف تیسری بلکہ چوتھی مرتبہ بھی وزیر اعظم بنیں گے۔

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى