الہند

اتر پردیش :بس اور کار میں تصادم سے 5 افراد ہلاک

متھرا:
بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک بس اور کارکے درمیان تصادم میں 5افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
ریاست کے ضلع متھرا میں یمنا ایکسپریس وے پر آگرہ نوئیڈا کیریج وے پر ایک بس کی کار سے ٹکر کے نتیجے میں کار پر سوا5افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ ایک سینئر پولیس افسر نے میڈیا کو بتایاہے کہ بس کا ایک ٹائر پھٹنے کے بعد وہ بے قابو ہو کر سڑک پر الٹ گئی۔ پیچھے سے آنے والی کار کی بس سے ٹکر کے نتیجے میں کار میں آگ لگ گئی اور اس پر سوا 5افراد ہلاک ہو گئے ۔انہوں نے بتایا کہ بس پر سوا ر افراد حادثے میں محفوظ رہے ۔

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى