کشمیر المحتلۃ

بھارتی فورسز نے بانڈی پورہ میں خاتون سمیت چار بے گناہ کشمیری گرفتار کرلئے

bandipora police arrestسرینگر: غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے آج ضلع بانڈی پورہ سے ایک خاتون سمیت چار بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کر لیا۔
بھارتی پولیس ، فوج اور پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے ان افراد کو ایک مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتارکیا۔گرفتارنوجوانوں کی شناخت عادل طارق واصل، شفقت نبی اور مصعب خورشید کے ناموں سے ہوئی ہے اوریہ تمام لاڈورہ بارہمولہ کے رہائشی ہیں۔ تاہم پولیس نے گرفتار خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا۔پولیس نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے انہیں مجاہد تنظیموں کے کارکن قراردیاہے۔

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى