الہند

منی پور: حملے میں 3پولیس اہلکار شدید زخمی

WhatsApp Image 2023-11-01 at 10.25.41 AM (1) امپھال: تشدد سے متاثرہ بھارتی ریاست منی پور میں ایک حملے میں پولیس کے 3اہلکار شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ریاست کے ضلع ٹینگنوپل کے علاقے سینم میں پولیس کے ایک قافلے پر حملہ کیا۔ پولیس کی یہ ٹیم سب ڈویژنل پولیس آفیسر چنگتھم آنند کمار کے قتل کے بعد مورہ شہر بھیجے جانیوالی کمک کا حصہ تھی۔آنندکمار گزشتہ روز ایک نئے تعمیر شدہ ہیلی پیڈ کا معائنہ کرنے کیلئے مورہ قصبے میں موجود تھا کہ ایک حملے میں ہلاک ہو گیا۔WhatsApp Image 2023-11-01 at 10.25.42 AM
واضح رہے کہ منی پور میں 3مئی کو شروع ہونے والے پر تشددواقعات میں 200 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں بے گھر ہو چکے ہیں۔
ادھر منی پور حکومت نے ریاست میں موبائل انٹرنیٹ سروسز پر پابندی میں05نومبر تک توسیع کر دی ہے ۔WhatsApp Image 2023-11-01 at 10.25.41 AM

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى