مظاہرے

راجوری:قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

WhatsApp Image 2024-05-17 at 10.01.15 AMجموں : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں لوگوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ مظاہرہ ضلع کی تحصیل درہل کی حدود میں واقع گاوں تھانامنگ میں کیا گیا۔ مظاہرین نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتا یا کہ انتظامیہ نے ایک فلٹریشن پلانٹ کی تعمیر کے دوران مرکزی راستے کو نقصان پہنچایا جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ مظاہرین نے راستے کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر انتظامیہ نے اس حوالے سے جلد کارروائی نہ کی تو وہ اپنے احتجاج میں تیزی لائیں گے۔

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى