کشمیر المحتلۃ

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں مزید 7 کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط

property seige

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ میں مزید سات کشمیریوں کی لاکھوں روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط کر لیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ایڈیشنل سیشن کورٹ بارہمولہ کے احکامات ملنے کے بعد پولیس نے شبیر احمد صوفی، غلام نبی علائی، غلام نبی شیخ ، شریف الدین چوپان ، گلہ شیخ ،محمد رفیق خان اور عبدالحمید پرے کی جائیدادیں ضبط کی ہیں۔ضبط کی گئی جائیدادوں میں 13کنال اراضی شامل ہے۔

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى