کشمیر المحتلۃ

کشمیری نظربندوں کی تیزی سے گرتی ہوئی صحت پر اظہار تشویش

WhatsApp Image 2024-06-28 at 3.24.31 PM

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں حریت رہنماء محمد عاقب نے غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی جیلوں میں تیزی سے گرتی ہوئی صحت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنما محمد عاقب وانی نے جموں میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افسوس ظاہرکیاکہ بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں کشمیری نظربندوں کو علاج معالجے اور مناسب خوراک جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا جارہاہے ،جس کی وجہ سے وہ متعدد عارضوں میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جیل حکام دانستہ طورپر کشمیری سیاسی نظربندوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کر رہے ہیں ۔ عاقب وانی نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ کشمیری نظربندوں کی حالت زار کا فوری نوٹس لیں اور ان کی جلد از جلد رہائی کے لیے بھارت پر دبائو بڑھائیں ۔

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى