کشمیر المحتلۃ

بڈگام : ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

سرینگر :غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بڈگام اور مازہامہ سیکشن پر ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایاہے کہ منگل کی صبح مذکورہ شخص مازہامہ بڈگام سیکشن پر چلتی ہوئی ٹرین کی زد میں آکر لقمہ اجل بنا ۔انہوں نے کہا کہ ٹرین سے ٹکر کے بعد وہ شدید زخمی ہو گیا اورہسپتال لے جانے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاںبحق ہونے والے شخص کی شناخت کی جا رہی ہے۔

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى