کشمیر المحتلۃ

مقبوضہ جموں وکشمیر:ڈوڈہ میں عمررسیدہ خاتون کا قتل

body

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک عمر رسیدہ خاتون کو قتل کر دیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حملہ آور ضلع کے علاقے اکرم آباد میں مرسہ بیگم نامی خاتون کے گھر میں زبردستی گھس گئے اور اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں۔ متاثرہ خاتون کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈوڈہ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ حملہ آور گھنائونا فعل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ۔مقتول کے پوتے امیر شیخ کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کے بعد پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى