کشمیر المحتلۃ

انتظامیہ کی بے حسی کیوجہ سے کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،رمن بھلا

raman behla

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی بے حسی کیوجہ سے کشمیریوں کو شدید مصائب و مشکلات کا سامنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس مقبوضہ جموںوکشمیر شاخ کے قائم مقاصدر رمن بھلا نے ایک بیان میں افسوس ظاہر کیا کہ انتظامیہ لوگوں کی بنیادی ضروریات سے متعلق مسائل کو حل کرنے میں بھی ناکام رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ لوگ پانی ،بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کیوجہ سے شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
رمن بھلانے کہا کہ شدید گرمی کے اس موسم میں جموں کے کئی علاقوں میں پانی اور بجلی کا شدید بحران پیدا ہوا ہے ، لیکن حکام لوگوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے میں ناکام ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ لوگوں کے احتجاج کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہو رہی ۔

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى