الہند

مودی حکومت خود کو ‘راجہ’ اور عوام کو ‘غلام’ سمجھ رہی ہے: کانگریس

Indian National Congress logo bannerنئی دلی:
بھارت میں حزب اختلاف کی بڑی جماعت کانگریس نے کہاہے کہ مودی حکومت عوام کو راشن دے کر خود کو ‘راجہ’ اور عوام کو ‘غلام’ سمجھنے لگی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ اترپردیش کے شہر بریلی میں ایک دلت چوکیدار ویریندر کمار کو دو پولیس گارڈز نے اس وجہ سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا کہ اس نے بی جے پی کا فری راشن لینے کے باوجود اسے لوک سبھا الیکشن میں ووٹ نہیں دیا ۔ کانگریس نے کہاہے کہ ملک کے غریبوں کی کھانے کی ضرورت پوری کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، جو عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ہی یہ ذمہ داری ادا کرتی ہے ۔ لیکن مودی حکومت عوام کو راشن دے کر خود کو ‘راجہ’ اور عوام کو ‘غلام’ سمجھنے لگی ہے۔اس پوسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ ایک طرف نریندر مودی عوام کے پیسوں سے عیاشی کر رہے ہیںجبکہ دوسری طرف ان کے غنڈے اناج کے لیے غریب عوام پر تشدد کررہے ہیں ۔

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى