الہند

اتر پردیش :پولیس نے مسلمان شخص کو ایک قدیم مسجد میں اذان دینے پر گرفتار کر لیا

Man giving Azanلکھنو :
بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے ایک مسلمان شخص کوقریبا ً ڈھائی سو پرس قدیم ایک مسجد میں اذان دینے پر گرفتار کرلیا۔
گرفتار کیے جانے والے شخص کا نام عمر قریشی ہے جو ریاست کے علاقے جلال آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ عمر قریشی کو گاﺅں کے سربراہ کے ایک نمائندے نیرج راج کی شکات پر گرفتار کیا گیا۔پولیس نے کہا کہ عمر قریشی جمعہ کے دن ایک پرانی مسجد گیا، اذان دی اور نماز پڑھنے کی کوشش کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ مسجد اب کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے ۔ مسلمان اسے مغل دور کی مسجد قرار دیتے ہیں جبکہ ہندووں کا کہنا ہے یہ جگہ ان کی تھی اورمسلمانوں نے اس پر قبضہ کر کے مسجد بنا لی۔

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى