کشمیر المحتلۃ

جموں میں 19سالہ نوجوان کی لاش برآمد 

bodyجموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع جموں میں واقع بشنہ قصبے میں ایک 19سالہ نوجوان پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان کوجس کی شناخت کنو شرما کے نام سے ہوئی ہے، بشنہ قصبے کے وارڈ نمبر 13میں پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔ اسے قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا ء کے حوالے کر دیاگیاہے۔ پولیس نے نوجوان کی موت کی وجہ کا تعین کرنے کے لئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى