جموں

جموں: یونیورسٹی طلباءکا سہولیات کے فقدان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

download (2)جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ”جموں یونیورسٹی“ کے طلباءنے بنیادی سہولیات کے فقدان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق طلباءنے لائبریری ، کیمپس میں مفت وائی فائی اور یونیورسٹی کے اولڈ کیمپس تک ٹرانسپورٹ کی سہولت کی فراہمی سمیت دیگر مطالبات کے حق میں دن بھر اپنا احتجاج جار ی رکھا۔
پرتیک رائنا کی قیادت میں احتجاجی طلباءنے لائبریری کے داخلی اور خارجی راستوں کو بلاک کر دیا۔ طلباءکا احتجاج شام 4 بجے تک جاری رہا، طلباءکا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ انکے مطالبات کیطرف سنجیدگی سے توجہ نہیں دے رہی ۔ طلباءنے دھمکی دی کہ اگرانتظامیہ نے مسائل حل نہ کیے تو وہ اپنے احتجاجی میں تیزی لائیں گے۔

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى