کشمیر المحتلۃ

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں پوسٹرچسپاں، کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی پر پاکستان کا شکریہ

WhatsApp Image 2024-02-02 at 2.18.41 PM

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

pos02fWhatsApp Image 2024-02-03 at 9.30.40 AM
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آزادی پسند جماعتوں نے مختلف علاقوں میں دیواروں اور ستونوں پر پوسٹرچسپاں کیے ہیں۔ پوسٹروں پر ”گو انڈیا گو بیک”،”کشمیر بنے گا پاکستان” اور”5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے پر کشمیری پاکستان کے شکرگزار ہیں”جیسے پیغامات درج تھے۔ پوسٹر مقبوضہ علاقے میں یوم یکجہتی کشمیر سے قبل لگائے گئے ہیں جو ہر سال 5 فروری کو آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیابھرمیں منایا جاتا ہے تاکہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بدترین بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سامنا کرنے والے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جا سکے۔ پوسٹروں میں بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیری عوام کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى