کشمیر المحتلۃ

مقبوضہ جموں وکشمیر :قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Protest in Ganderbal against

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے تلہ ملہ کے رہائشیوں نے بجلی فیس میں اضافے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین نے کہا کہ ایک طرف انہیں بجلی کی شدید لوڈ شیڈکا سامنا ہے جبکہ دوسری طرف پاور ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (پی ڈی ڈی) کے حکام نے فیس میں اضافہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بجلی کے غیر منصفانہ بلات کی ادائیگی سے قاصر ہیں اور اگر حکام نے فیس میں اضافے کا حکمنامہ واپس نہیں لیا تو وہ اپنے احتجاج میں شدت لائیں گے۔

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *

زر الذهاب إلى الأعلى